شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف پاکستان آکر خود کو سرنڈر کریں گیاور حفاظتی ضمانت لیں گے:رانا ثنا اللہ

لاہور  (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آکر خود کو آزادنہ شہری کے طور پر قانون کے حوالے کریں گے اور حفاظتی ضمانت لیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتی فیصلے اور سازش کے تحت بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، 2017 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا چکا تھا مگر ترقی کرتے پاکستان کو روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہے، پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے نہیں نکلا، نواز شریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک میں پاکستان شامل ہونے ہی والا تھا، 2017 میں ن لیگ دور میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا تاہم پھر ایسے شخص کو لایا گیا جس کا ایک ہی تکیہ کلام تھا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے سے پہلے اوئے توئے کا کلچر نہیں تھا۔