جموں /مقبوضہ جموں و کشمیر (پی پی آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنا ہے تو اس کے لئے بھارت اور پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ کوکر ناگ انکاؤنٹر کے دوران تین فوج اور پولیس کے تین افسران کی ہلاکت کا تذکرہ کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اور اس کے لئے ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جنگوں سے کبھی معاملات حل نہیں ہوئے ہیں اور نہ کبھی ہونگے بلکہ بات چیت سے ہی ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے جب تک بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل نہیں نکالا جائے۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ ضد چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔
Next Post
نواز شریف پاکستان آکر خود کو سرنڈر کریں گیاور حفاظتی ضمانت لیں گے:رانا ثنا اللہ
Fri Sep 15 , 2023
لاہور (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آکر خود کو آزادنہ شہری کے طور پر قانون کے حوالے کریں گے اور حفاظتی ضمانت لیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتی فیصلے اور سازش […]