جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی ایک بار پھر گرفتار؎

اسلام آباد(پی  پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، وہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے ہی تھے کہ اینٹی کرپشن حکام نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو  پھرحراست میں لے لیا، حکام نے بتایا کہ پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت لیجایا جارہا ہے اور  شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے گا۔وکیل پرویز الہٰی عبدالرازق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے اڈیالہ سیجوڈیشل کمپلیکس لایاجارہا ہے، لاہور پولیس پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ لیکر لاہور لیجانا چاہتی ہے۔عبدالرازق کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہے اور لاہور پولیس کسی اور مقدمے میں گرفتار کرکے لاہور لیجانا چاہتی ہے۔گذشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا، ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔