لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی،متفرق درخواست پرویز الٰہی کے وکیل طاہر نصراللہ وڑائچ نے دائر کی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے،عدالت پرویز الٰہی کو بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے۔
Next Post
کراچی میں پولیس اور رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن،8ملزم گرفتار
Mon Sep 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ضلع ویسٹ پولیس، سندھ رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں منگھوپیر کے علاقے پختون آباد، گرم چشمہ اور سبیل گوٹھ میں سرکاری لائنوں سے پانی چوری کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس سے 3ٹینکر، 15 سے زائد پانی […]