اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بغیرپروٹوکول سپریم کورٹ پہنچ گئے،چیف جسٹس پاکستان اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے۔تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار کردیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800سی سی عام گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے،پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کیلئے گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا، چیف جسٹس پاکستان کیساتھ عام ججز والی سکیورٹی ہی دی گئی ہے۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر
Mon Sep 18 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی،متفرق درخواست پرویز الٰہی کے وکیل طاہر نصراللہ وڑائچ نے دائر کی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود پرویز […]