لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن نے اکیس اکتوبرکو ملک بھرکے کارکنوں کو مینار پاکستان میں پہنچنے کی کال دیدی۔نواز شریف نے ائیرپورٹ پرسینئیر قیادت کو آنے کی ہدایت کردی، قائد مسلم لیگ ن کی گرفتاری کی صورت میں مینار پاکستان پر استقبالی جلسہ احتجاج کی شکل اختیار کر جائے گا۔اکیس اکتوبرکو ملک بھر کے کارکنوں کو مینار پاکستان میں پہنچنے کی کال دی گئی۔نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہیکہ نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے،مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔
Next Post
ن لیگ کا بلدیاتی نمائندوں کا ہونے والا منگل کاجلسہ بارش کے باعث منسوخ
Tue Sep 19 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور میں ن لیگ کا بلدیاتی نمائندوں کا ہونے والا منگل کاجلسہ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ جلسہ نواز شریف کی ہدایت پر منعقد ہونا تھا۔