پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوتی دھاگہ کی برآمد میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی (پی پی آئی)ملک سے سوتی دھاگہ کی برآمدا میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 202 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق   گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمد سے ملک کو 160 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 105ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 89 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جولائی کیمقابلہ میں اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 97 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں بڑھ کر 105 ملین ڈالر ہو۔واضح رہیکہ جاری مالی سال کیپہلے 2ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.767 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا۔