پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونے کی مصنوعات خریدتے یا پرانی جیولری بیچتے وقت صارفین مخمصے کا شکار

کراچی (پی پی آئی)سونے کے باضابطہ نرخوں کی غیرموجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔ سونے  کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے ایسوسی ایشن گزشتہ بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔سنار کی دکانیں کھلتی ہیں، تاہم صارفین سونے کی مصنوعات خریدتے یا پرانی جیولری بیچتے وقت مخمصے کا شکار نظر آتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ جو قیمت انہیں بتائی جارہی ہے وہ حقیقی ہے یا مصنوعی، زیادہ تر خریدار سونے کی عالمی قیمتیں اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کو چیک نہیں کرتے۔عائشہ منزل اور کریم آباد پر تاجر مختلف قیمتوں پر سونا فروخت کررہے ہیں کچھ تاجرگزشتہ منگل کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 15 ہزار روپے کا حوالے دیتے ہوئے 2 لاکھ 16 ہزار جبکہ کچھ دیگر 2 لاکھ 18 ہزار قیمت بتا رہے ہیں، گزشتہ منگل کو عالمی مارکیٹ میں 1911 ڈالر فی اونس قیمت کی بنیاد پر 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے تھی۔۔پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم یا پھر برقرار رہنی چاہیے، اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تب بھی امریکی کرنسی کی قدر میں کمی منفی اثرات کو کم کردے گی۔ایسوسی ایشن نے اپنے گروپ میں بھیجے گئے پیغام میں بتایا کہ صورتحال اب بھی مستحکم نہیں ہے اور مختلف شہروں کا دورہ کرنے والے صدر ہارون رشید چاند کی غیر موجودگی کی وجہ سے نرخ مقرر نہیں کیے گئے، ان کی واپسی کے بعد نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔ہارون رشید چاند نے روزانہ قیمتیں جاری کرنے میں تاخیر کے حوالے سے بتایا کہ پرانی قیمت پر پرانے لین دین کو کلیئر کیا جارہا ہے اور سونے کے نئے یومیہ ریٹ جاری کرنے میں مزید چند روز لگیں گے۔