پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچے اور پکے میں گینگز کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری حتمی مرحلہ میں

سکھر (پی پی آئی)سندھ میں کچے  اور پکے کے علاقوں میں گینگز کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری حتمی مرحلہ میں ہے پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری بالائی سندھ پہنچ رہی ہے جب کہ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کچے کے علاقے میں گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق  سندھ کابینہ پہلے ہی کچے کے علاقے میں ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن کی منظوری دے چکی جب کہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی سطح پر اس آپریشن پر عملدرآمد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کچے  اور پکے کے علاقوں میں  ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ جمعہ کے روز ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ڈائریکٹر جنرل رینجرز کے علاوہ دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوں گے۔