لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، عمران خان کے دور میں پیٹرول کی یہ قیمت نہ تھی، پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی۔ تحریک انصاف لاہور میں عالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے، دونوں ہمارے ادارے ہیں ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی حلف برداری پر خوشی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے پہلے دن سے ہی اچھا آغاز کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، جہاں لوگ خود کشیوں پر اتر آئے ہیں، پی ڈی ایم کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، پٹرول بجلی گیس اور تمام مہنگائی نواز اور شہباز کی وجہ سے ہے، عمران خان کے دور میں پیٹرول کی یہ قیمت نہ تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ واپسی پر نواز شریف کو مایوسی ہو گی، عوام استقبال کی بجائے ان سے حساب مانگیں گے، نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، نگران حکومت کے پیچھے نوازشریف کا فارمولا ہے، موجودہ کابینہ میں دیکھ لیں سارے ن لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں، الیکشن کا اعلان ہو تب ہی پتہ چلے گا کون کس پوزیشن میں ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ موجودہ مقدمہ بھی موٹروے پر میرے خلاف درج کیا گیا، عدلیہ انصاف دے رہی ہے مگر یہ لوگ چھوڑنے کو تیار نہیں، ہم اپنے مقدمات عدالتوں میں لڑ کر سرخرو ہوں گے۔
Next Post
ناظم آباد میں غیر قانونی ہائیڈرنس پر کے الیکٹرک،واٹر بورڈ، رینجرز کا آپریشن
Tue Sep 19 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کے الیکٹرک نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں کروڑوں روپے کی بجلی کی چوری پکڑلی، 5 ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے 3لاکھ یونٹس اور پانی کی چوری میں ملوث تھے۔پی پی آئی کے مطابق کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے […]