کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیوں میں حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔

Next Post

انوار الحق کاکڑ کی ازبکستان کے صدر اور بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں

Thu Sep 21 , 2023
نیویارک(پی پی آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے صدر اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔پی پی آئی کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات میں انسداد پولیو مہم پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے بچوں کی نشونما اور صنفی برابری سے متعلق امور پر […]