پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے،سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سنگل بنچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،وکیل پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے،عدالت نے درخواست پر سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Next Post

کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیوں میں حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

Thu Sep 21 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے […]