پشاور : قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلی جانیوالی تیسری خیبر پختونخواویمنز سکواش چیمپئن شپ میں پشاور، مردان، بنوں اور ایبٹ آباد کی 16کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پشاور کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو مات دی۔ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل نوآموز کھلاڑیوں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کے مطابق ایونٹ میں نمایاں رہنے والی کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرینگی۔ویمنز سکواش چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی۔