جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز جاری

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق رازق سنجرانی کو 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا اور رازق سنجرانی کو 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔تحریری حکم نامے کے مطابق ایم ڈی سیندک میٹیلز لمیٹڈ بلوچستان ہونے کی بنا پر 2019 سے 2046 تک 22 گریڈ کی رہائش الاٹ ہوئی، کیٹیگری ون رہائش گریڈ 21، 22 کے افسران کیلئے مختص ہے لیکن سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں، اسٹیٹ آفس حکام بتانے سے قاصر رہے کہ ایک 33، 34  سالہ شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے۔ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟ رازق سنجرانی توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرائیں اور ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔