جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نائلہ کیانی مناسلو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

کھٹمنڈو (پی پی آئی) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی نٹ مناسلو کامیابی سے سر کر لی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔پی پی آئی کے مطابق نیپال میں واقع ماونٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے، نائلہ نیبدھ کی شام چھ بجے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اور جمعرات کی صبح سوا سات  بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔  نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ اس سے قبل ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں۔ نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ نائلہ اس سیزن میں چین کی چوایو اور شیشاپنگما بھی سر کریں گی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ نائلہ کیانی کا تعلق پنجاب  کی تحصیل گوجر خان سے ہے۔