کراچی (پی پی آئی)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیضہ وباکی صورت اختیار کرگیا ہے افغانستان سمیت 24 ممالک میں ہیضے کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔نیزپولیو کی طرح پاکستان کو خدشات لاحق ہیں ڈبلیو ایچ اوکی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں ہیضہ کے کیسز پچھلے سال کی نسبت دگنے ہوگئے تھے، اس سال بھی ہیضے کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جن ممالک میں ہیضے کے مرض میں اضافہ ہورہا ان میں افغانستان، کیمرون، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ملاوی، نائیجیریا، صومالیہ، شام میں 10 ہزار سے زائد مشتبہ اور مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں ہنگامی ویکسین فراہم کی گئی، جس کے بعد سے 2 خوراکوں پر مشتمل ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہے، رواں سال متعدی بیماری میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔۔رپورٹ کے مطابق ہیضہ کھانے اور پانی کے ذریعے پھیلتا ہے، سیلاب، طوفان اور خشک سالی کے دنوں میں اس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
Next Post
اورنگی کراچی کے اسلام چوک گاڑی پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق
Sat Sep 23 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اورنگی اسلام چوک گاڑی پر پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا تاہم فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی غفلت قیمتی جان نگل گئی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ […]