کراچی (پی پی آئی)اورنگی اسلام چوک گاڑی پر پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا تاہم فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی غفلت قیمتی جان نگل گئی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس نے کار نہ روکنے پر گولی چلائی۔گاڑی پر فائرنگ سے کار سوار کی ہلاکت کے معاملے پر فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔عاصم قائمخانی کا کہنا تھا کہ چار پولیس اہلکارگشت کررہے تھے کہ کار میں سوار شخص کو رکنے کااشارہ کیا، اہلکاروں نے آدھے کلو میٹر سے زیادہ پیچھا کیا نہ رکنے پر گولی چلائی۔اہلکاروں کی جانب سے ٹائر پر گولی مارنے کی کوشش کی گئی، گولی پچھلا شیشہ توڑتے ہوئے ڈرائیور کوجالگی۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے کہا کہ کار میں بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنیکی کوشش کی جارہی تھی،کار کی پچھلی سیٹیں اور دیگر پارٹس نکالے ہوئے تھے۔اہلکار کاشف شاہ، وقاص،احمد اور وزیر کو حراست میں لیلیا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔
Next Post
عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل
Sat Sep 23 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کیلئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں […]