میرپور خاص میں فلاحی ادارے کی جانب سے شہر میں صفائی مہم

میرپورخاص: میرپورخاص کے فلا حی ادارے دستگیر ی وےلفیئر آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام شروع کردیا ۔شہر کی ابتر صورت حال پر منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کی مسلسل چشم پوشی کے سبب دستگےر ی وےلفیئر آرگنائزیشن کے درجنوں رضاکاروں نے دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی نصف اےمان ہے کے جذبے کے تحت ابن رشد گرلز کالج کے پاس سے صفائی کا آغاز کیا ،صفائی کرنے والوں میں 15سے 16گریڈ کے سرکاری ملازم سمیت فلاحی ادارے کے درجنوں رضاکار شامل تھے، جنھوں نے مدےنہ مسجد چوک ،پوسٹ آفس چوک سمےت کئی علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت جھاڑو لگاکر غلاظت کو صاف کرنے کی کوشش کی اس موقع پر دستگیر وےلفیئر آرگنائزیشن کے رہنما ءمحمود قادری اور دےگر نے بتا ےا کہ فلاحی دستگےر ی وےلفیئر آرگنائزیشن کے رضا کاروں نے شہر کے بےشتر علاقوں کی گلی محلوں میں کئی ماہ سے کچرے کے ڈھیروںکو ہاتھوں اور ٹرالیوں کی مدد سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا ہے۔

Next Post

میرپورخاص: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Wed Apr 2 , 2014
میرپورخاص: میرپور خاص میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔میرپورخاص کے علاقے پوسٹ آفس چوک پر واقع محبوب مسافر خانے کے برابر میں قائم چائے کی ہوٹل پر چائے پینے والے شخص اکبر علی کو نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ،زخمی اکبر علی […]