شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محتسب سندھ کے احکامات پر بیوہ ست بھرائی کو16برس بعد پنشن واجبات کی ادائیگی

کراچی (پی پی آئی)محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کے احکامات پرڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر نے مسماۃ ست بھرائی کو16برس بعد پنشن واجبات کی ادائیگی کردی۔بیوہ  مسماۃ ست بھرائی نے اپنے حق میں فیصلے اور رقم کی ادائیگی پر محتسب سندھ کا شکریہ ادا کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق مسماۃ ست بھرائی کے شوہر دسمبر 2004ء میں ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور دوسری بیوہ کے آٹھ سال قبل انتقال کے باوجود ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر نے انھیں مکمل پینشن دینے سے انکار کر دیا تھامحتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان نے  ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سکھر سے جواب طلبی کی  تو انھوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکھر کی منظوری ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سکھر نے بتایا کہ بیوہ سے مطلوبہ دستاویزات کے حصول کے بعدپتہ چلا کہ متوفی سرکاری ملازم محمد اقبال کی دو بیویاں تھیں جب کہ ان کے دفتر کو صرف ایک بیوہ کے کاغذات موصول ہوئے تھے حالانکہ دونوں بیوہ اور ان کے بچے اس کے حقدار تھے مزید  یہ کہ 16 سال پرانا کیس ہونے کی وجہ سے پینشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی، فنانس ڈیپارٹمنٹ سندھ کی اجازت درکار ہے۔ مذکورہ کمیٹی نیڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو  کارروائی کا اختیاردے دیا۔ اس پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکھر نے دوسری بیوہ کے طور پر مسماۃ ست بھرائی کوفیملی پینشن کے بقایا جات کی مَد میں مبلغ ساٹھ لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔بیوہ نے اپنے حق میں فیصلے اور رقم کی ادائیگی پر محتسب سندھ کا شکریہ ادا کیا۔