کراچی دوسرے روز بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، نئی دہلی دوسرے نمبر پر

کراچی (پی پی آئی)میٹروپولیٹن شہر کراچی فضائی آلودگی کے اعتبار سے مسلسل 2 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  پہلے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ’آئی کیو ایئر ڈاٹ کام‘ کے مطابق کراچی کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر نئی دہلی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پی ایم 2.5 (پارٹیکیولیٹ میٹر) کا ارتکاز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن ویلیو سے 20.3 گنا زیادہ ہے، گزشتہ شب کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ 151 سے 200 کی رینج میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ کو غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے، جبکہ 201 اور 300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ صحت کے لیے اور بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔کراچی کی ہوا کا معیار مسلسل دوسرے روز بھی غیر صحت مند رہا جو کہ ایئر کوالٹی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے، کراچی کا عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونا انتہائی تشویشناک سمجھا جارہا ہے۔’آئی کیو ایئر‘ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق چند برسوں کے دوران کراچی میں آلودگی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ درحقیقت اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Next Post

جیل میں پرویز الہیٰ کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں:لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت

Wed Sep 27 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست نمٹاتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں جن کے جیل قوانین کے تحت پرویز الہیٰ کے مستحق […]