پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرضروری مقدمہ بازی پرسپریم کورٹ کا وکیل کو 2لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے غیرضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو 2لاکھ روپے جرمانہ کردیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراونڈ موجود نہیں، پھر بھی درخواست دائر کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم موقع دے رہے ہیں لیکن آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،سماعت شروع ہونے سے پہلے کے کام آپ اب بتا رہے ہیں، ہائیکورٹ نے آپ کو کم جرمانہ کیا، زیادہ ہونا چاہئے تھا۔پی پی آئی کے مطابق  دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان  نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں،بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہاکہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں زائد المعیاد ہے،آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔