لاہور(پی پی آئی) پولیس نے کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور یاسمین راشد کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 11 مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس نے جمع کروا دیا۔ سانحہ 9 مئی مقدمات میں عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید کو قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو بھی قصور وار بتایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورکمانڈر حملہ کیس کا چالان 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ چالان جمع کروائے گئے دیگر کیسز میں عسکری ٹاور حملہ کیس، شادمان تھانہ جلانا، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ بھی شامل ہیں۔
Next Post
بینک اورمالیاتی ادارے آج سے 3روز کیلئے بند،پیر کو دوبارہ کھلیں گے
Thu Sep 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے جمعہ سے تین روز کیلئے بند رہیں گے، پی پی آئی کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جمعہ 12ربیع الاول/ 29ستمبر کو عام تعطیل جبکہ 30ستمبر ہفتہ اور یکم اکتوبر اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے اور تین […]