خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں پاقیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کے اعدادوشمار طلب

کراچی (پی پی آئی)سندھ کیے نگران وزیر اعلیٰ  جسٹس مقبول باقر رضوی نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جس کے بعد سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر  مختیار کاروں سے تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق     ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ تفصیلات فراہم کریں،خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔