کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کراچی شہر میں ہزاروں کھلے مین ہولز جابجا نظرآتے ہیں جن پر ڈھکن نہیں لگائے جا سکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں چندریگر روڈ،ایم اے جناح روڈ اور جمشید روڈ پر بیچ شاہراہ کھلے مین ہول انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 9 ماہ سے کھلے پڑے ہیں،جنھیں کوئی بند کرنے نہیں آیا۔اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
Next Post
اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا
Thu Sep 28 , 2023
حیدرآباد(پی پی آئی)اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے،اصل مالکان پربے بنیاد مقدمات قائم کر کے انھیں پریشان کیا جاریا ہے نیزعدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکارہیں اداروں میں موجود بد عنوان افراد رشوت کے عوض […]
