برلن: جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی نے پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ لیسسکی دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ سال کی رنرز اپ کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں کروشیا کی ڈونا ویکک کے خلاف میچ میں شدید مشکلات پیش آئیں ،جس کے باعث انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔
Wed Jan 29 , 2014
کراچی: پاکستان کی ٹاپ ویمن اسکواش کھلاڑی ماریہ طور رواں ماہ کینیڈا میں شیڈول انٹرنیشنل اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ ویمنز اسکواش ایسوسی ایشن کا اہم مرحلہ کینیڈ ا میں آج سے شروع ہورہا ہے ۔ ماریہ طور چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ کے خلاف کورٹ میں اتریں گی ۔