پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنا شروع

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے صرف 24 گھنٹوں کے دوران  آشوب چشم کے مزید 15ہزار105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوب چشم کے 916، ملتان میں 1217، فیصل آباد میں 1827، راولپنڈی میں 242 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال آشوب چشم کیسب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 74ہزار314 مریض رپورٹ ہوئے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 79ہزار 690 مریض رپورٹ ہوچکے۔

Next Post

پرامن لوگوں پر حملہ گھناؤنا عمل، پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں: اقوام متحدہ

Sat Sep 30 , 2023
نیو یارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں عید المیلاد النبیﷺ کے روز ہونے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمت بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں جمعہ […]