توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، معاشی استحکام لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔

Next Post

 9مئی پرتشددواقعات کیس میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی

Sat Sep 30 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کے درج 2 مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں  بعدازگرفتاری  درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر […]