تنخواہیں، پینشن اور الاونسز منجمد، افسران کا  تناسب بھی کم کرنے کی تجویز

 اسلام آباد (پی پی آئی)کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14 کھرب اخراجات کٹوتی کا پلان پیش کیا گیا ہے۔  پی پی آئی کے مطابق اس پلان کے تحت تنخواہیں، پینشن اور الاونسز منجمد ہوں گے، افسران کا اسٹاف تناسب بھی کم ہوگا، کم اخراجات کیلئے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس پر نظر ثانی   بھی زیر غور ہے، پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پیز میں تخفیف کی تجاویزبھی زیر غور ہیں جب کہ نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی اور سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت نے قابل عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرلی ہے اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت متعدد تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی  ہے