کراچی (پی پی آئی)اسٹیج کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے شہنشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔ بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے محمد عمر (عمر شریف) 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے،1980میں پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے،عمر شریف کے مقبول ڈراموں میں 1989 میں ریلیز ہونے والا مشہور مزاحیہ ڈرامہ ’بکرا قسطوں پر 1، 2، 3، 4، 5، بڈھا گھر پر ہے، میری بھی تو عید کرا دے، ماموں مذاق مت کرو اور دیگر شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے،بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں ’دی گارڈ آف ایشین کامیڈی‘ کا لقب دیا،عمر شریف 2 اکتوبر 2021 کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔
Next Post
ترقیاتی مقاصد کیلئے قرضوں اور ایڈوانس فراہمی پر شرح سود میں اضافہ
Mon Oct 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ترقیاتی مقاصد کیلیے قرضوں اور ایڈوانس فراہمی پر شرح سود میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے23-2022 کیلیے مارک اپ ریٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مارک اپ ریٹ 11.20 فیصد سے بڑھا کر 15.58 فیصد کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق شرح […]
