اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ترقیاتی مقاصد کیلیے قرضوں اور ایڈوانس فراہمی پر شرح سود میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے23-2022 کیلیے مارک اپ ریٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مارک اپ ریٹ 11.20 فیصد سے بڑھا کر 15.58 فیصد کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق شرح سود کا اطلاق صوبائی حکومتوں کو کیش ڈیویلپمنٹ لونز، لوکل باڈیز، فنانشل اور نان فنانشل سیکٹر اور کارپوریشنز پر بھی اطلاق ہوگا۔ وفاقی حکومت کے کمرشل ڈپارٹمنٹس میں بھی اضافی شرح سود لاگو ہوگا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مانیٹری پالیسی نے 14 ستمبر کو مجموعی شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے پیش نظر کیا ہے۔ مئی میں مہنگائی اڑتیس فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی، جو اگست میں کم ہو کر ستائیس اعشاریہ چار فیصد پر آگئی، مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے۔
Next Post
پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی
Mon Oct 2 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیشنگوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی، جس کی شدت 6 یا اْس سے زائد ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور […]
