وفاقی حکومت کا حنیف محمد کو50لاکھ امداد

کراچی: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کرکٹ لیجنڈحنیف محمد کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ کرکٹ لیجنڈ حنیف محمد گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انھوں نے کئی بار علاج کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کراچی میں حنیف محمد سے ان کے گھرپرملاقات کی اورانھیں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کوحنیف خان کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جبکہ اس میں کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے کہا کہ وہ کینسر کے علاج کے باعث قرض میں ڈوب گئے تھے، اس رقم سے انھیں قرض سے نجات مل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اسپورٹس لورہیں اور انھیں کرکٹ سے خاص لگاﺅہے۔ حنیف محمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کی فریاد سنی جس پر وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Next Post

کھلاڑیو ں کے مراعات کار کردگی سے مشروط کیے جائیں: سابق کر کٹرز

Thu Apr 3 , 2014
لاہور:  سابق کرکٹرز نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر پاکستان ٹیم میں آپریشن کلین اپ اور کرکٹرز کی سنٹرل کنٹریکٹ سمیت تمام مراعات کارکردگی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی گلی […]