سرگودھا،مختلف محکموں کی 48ارب 18 کروڑ روپے کی 164سکیموں پر کام جاری

حافظ آباد )پی پی آ ئی )ضلع سرگودھا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف محکموں کی 48ارب 18 کروڑ روپے کی 164سکیموں پر کام جاری ہے، رواں مالی سال کےلئے ان سکیموں کےلئے 5 ارب 12کروڑ 40لا کھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے اب تک ایک ارب 83کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں اور جاری فنڈز کا 71فیصد استعمال میں لایاگیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف ;223;پلاننگ) شعیب نسوانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین،سی ای او ایجوکیشن سردار اختر عباس بلوچ اور ایکسین پی ایچ ای محمد علی کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ امسال اے ڈی بی کی 7 کروڑ 60 لاکھ روپے تخمینہ کی 2 مزید نئی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں فراہمی ونکاسی آب کی 14،لوکل گورنمنٹ کی 27سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 68،محکمہ بلڈنگ کی 13،ہائیر ایجوکیشن کی 2،سپورٹس کی 5‘ محکمہ صحت کی 6، سوشل ویلفیئر کی 4، انہار کی 13، ہیومن راءٹس اور مینارٹی افیئر کی 2جبکہ معدنیات، زراعت، انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات، پی ایچ اے، شکاریات اور سکول ایجوکیشن کی ایک ایک سکیم پر کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے متعلقہ محکموں کو دستیاب فنڈز کا شفاف انداز میں استعمال یقینی بنانے، کام کی رفتار کو تیز کرنے کے علاوہ جاری ترقیاتی کاموں کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا ۔ اجلاس میں ہر محکمے کی سکیموں کاتفصیلی جائزہ پیش کیاگیا ۔

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Fri Oct 6 , 2023
امکان ہے ۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس […]