پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

امکان ہے ۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی ۔ یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323;46;38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318;46;18 روپے مقرر کی گئی تھی ۔

Next Post

لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

Fri Oct 6 , 2023
لاہور) پی پی آ ئی ) صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔ لاہور میں گردوغبار اور آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت نے 305 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلی پوزیشن […]