میرپورخاص: جمعیت علماءاسلام میرپورخاص نے علامہ خالد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔جمعیت علما اسلام میرپور خاص کے ضلعی صدر مولانا حفیظ الرحمن ،ضلعی انفارمیشن سیکریٹری مولانا ڈاکٹر محمد اکرم خان مستوئی ،مولانا عنائت اللہ قاری ،عبدالخالق اور دیگر نے ایک اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ خالد محمودسومرو پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں علماءکرام کی حفاظت کے انتظامات سخت کئے جائیں اگر علماءکرام کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ پر ہو گی ۔
Next Post
میرپور خاص میں 14سے 16اپریل تک انسداد پولیو مہم
Thu Apr 3 , 2014
میرپورخاص: میر پور خاص میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ڈپٹی کمشنرکے زیر نگرانی 14سے 16اپریل تک جاری رہے گی ۔ ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ پولیو وائرس پورے ملک کا اہم مسئلہ ہے ، انسدادِپولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انھوںنے انسدادِپولیو مہم کے انتظامات […]
