کراچی(پی پی آ ئی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈکیتی پر مذاحمت کرنے والے سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عامر علی جان کی بازی ہار گئے، مقتول عامر علی فیڈرل بی ایریا کے رہائشی اور گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے عامرعلی کو لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی، اسی فائرنگ کے تبادلے میں عامر علی کو سینے پر گولی لگی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے، مقتول کے پاس جیب میں کیش موجود ہے لیکن پستول اور موٹر سائیکل نہیں ملی، جس کا مطلب ہے ڈاکو پیسے موبائل فون تو لے کر نہیں گئے، تاہم پستول اور موٹر سائیکل لے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادرنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہید سب انسپکٹر عامر وادی حسین قبرستان سے واپس آرہا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، شہید سب انسپکٹر کو سینے پر ایک گولی لگی اور ان کی موت ہوگئی، اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے درمیان پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، یہ پولیس مقابلہ پیراڈائز بیکری کے قریب ہوا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔رواں برس جون میں پیش آئے ایک اور ایسے ہی واقعے میں سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے عقب میں واقع انڈس پلازہ کے قریب شعلے ڈکیت گینگ نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں رحمت اللہ اور عبدالحکیم کو شہید کردیا تھا، پولیس کو جائے وقوع سے ایک نائن ایم ایم پستول اور 30 بور گولیوں کے خول بھی ملے تھے۔
Next Post
گوجرانوالہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 افراد گرفتار
Sun Oct 8 , 2023
گوجرانوالہ)ی پی آ ئی)گوجرانوالہ میں گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے،28 لاکھ 38ہزار کے جرمانے بھی کر دیئے۔ گیپکو چیف کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 32 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، گوجرانوالہ سے مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے، گیپکو […]
