اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا لعدم قرا ردینے کے فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل آئندہ چند روز میں دائر کی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت وزارت قانون کے ذریعے 15ستمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریگی،وزارت قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کریگی،اپیل میں مزید اضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت بھی لے جائے گی۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے نیب ترامیم کا لعدم قرار دیا تھا،سپریم کورٹ بنچ نے نیب ترامیم کو 2ایک کے تناسب سے کالعدم قرار دیا تھا۔
Next Post
شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج
Thu Oct 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کچھ روز پہلے شہباز شریف نے اپنے حلقے کاہنے کا دورہ کیا تھا۔ جب وہ پانڈو نامی گاوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے پرانا کاہنہ پہنچے تو روہی […]