سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو 23 اکتوبرجمعرات طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق جج عبدالستار لنگاہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو پرویز الہیٰ کو پیش کریں۔مونس الٰہی کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرواتے ہوئے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر کو اپنے نمائندے کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔جج نے وکیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کو فوجداری مقدمے میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے۔جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو اپنے موکل کی پیشی کو یقینی بنائیں، جج نے شریک ملزم عامر سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔عدالت پہلے ہی مونس الہیٰ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔قبل ازیں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے برطانیہ اور اسپین کے ایڈریس پر سمن بھیجے جانے کی رپورٹ وزارت خارجہ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ ان رپورٹس کے مطابق  اسپین اور برطانیہ میں ان پتوں پر کوئی بھی دستیاب نہیں تھا۔رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد جج نے مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے