کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ’غیرمتوازن‘ آبی چکر کے شکار ممالک میں شامل، گلیشیرمیں قابل ذکر کمی، برفانی جھیلوں کے حجم میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)عالمی موسمیاتی تنظیم نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ’غیر متوازن ’ہائیڈرولوجیکل سائیکل سے متاثرہ ممالک میں شامل قرار دیتے ہوئے بہتر نگرانی کے لیے بنیادی پالیسی میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ’اسٹیٹ آف گلوبل واٹر ریسورسز 2022 رپورٹ‘ کے عنوان سے ڈبلیو ایم او کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں 50 فیصد سے زیادہ عالمی کیچمنٹ ایریاز میں دریاؤں کی معمول کی ڈسچارج کنڈیشن میں تبدیلی دیکھی گئی مجموعی گلیشیرز میں 4 فیصد برف میں قابل ذکر کمی اور برفانی جھیلوں کے حجم میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہائیڈرولوجیکل سائیکل توازن سے باہر نکل رہا ہے۔خشک سالی اور شدید بارشیں زندگی اور معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہی ہیں، پگھلتے گلیشیئرز نے سیلاب جیسے خطرات کو بڑھا دیا ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے پانی تحفظ سے متعلق طویل مدتی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔