جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع

 اسلام آباد (پی پی آئی)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا، اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہو گیا؟اے ٹی سی عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی حد تک چالان آ گیا ہے، نوٹس بھی ہو گیا ہے،ڈیوٹی جج نے کہاکہ شریک ملزمان کیساتھ ہی پرویز الٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Next Post

پاکستان ’غیرمتوازن‘ آبی چکر کے شکار ممالک میں شامل، گلیشیرمیں قابل ذکر کمی، برفانی جھیلوں کے حجم میں اضافہ

Fri Oct 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی)عالمی موسمیاتی تنظیم نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ’غیر متوازن ’ہائیڈرولوجیکل سائیکل سے متاثرہ ممالک میں شامل قرار دیتے ہوئے بہتر نگرانی کے لیے بنیادی پالیسی میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ’اسٹیٹ آف گلوبل واٹر ریسورسز 2022 رپورٹ‘ کے […]