کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی تارکین وطن چلے جائیں، بعد میں ’نو کمپرومائز‘: وفاقی وزیر داخلہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہیکہ پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔افغان شہریوں کے حوالے سے جاری بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی تھی اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر داخلہ نے کہا کہیہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیر قانونی ایلین کی  ہے چاہے جس بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بات غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے ہورہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی، جن کے پاس ویزا ہے انہیں کچھ نہیں کہنا صرف غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔