اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔
Next Post
دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازموں کی بیواوں کو بی فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر
Sat Oct 14 , 2023
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں معذوری کے باعث ریٹائرسرکاری ملازمین اور دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازموں کی بیواوں کوبینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی تاخیر اور طوالت کا شکارہے،ہر ماہ تنخواہ یاپنشن کی طرح بذریعہ بنک ادائیگی نہیں ہوتی بلکہ ڈپٹی کمشنر آفس بلواکر بذریعہ چیک ادائیگی کی جاتی ہے اور بایو میٹرک سسٹم اپنانے کی بجائے لائف سرٹیفکٹ مانگا […]