امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام مقامی کھیلوں کا انعقاد

حیدرآباد: حکومت سندھ کے ادارے کھیلوں اور امور نوجوانان کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس ارشاد علی مخدوم کی زیر نگرانی ٹنڈو قیصر تعلقہ حیدرآباد دیہی میں کوڈی کوڈی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ پہلے میچ میں موسیٰ کھٹیان کی ٹیم نے ٹنڈو جام کی ٹیم کو 2-0سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ میں ٹنڈو قیصر کی ٹیم نے موسیٰ کھٹیان کی ٹیم کو2-0سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ محمد حسین مکانی مہمان خصوصی تھے انھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے کو بڑے جوش سے دیکھا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔

Next Post

میر پور خاص چیمبر آ ف کامرس کا جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

Mon Apr 7 , 2014
میرپور خاص: میر پور خاص چیمبر آف کامرس نے شہر میں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔میرپورخاص چیمبرز آف کامرس نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈاکو راج کے خلاف ایوان صنعت وتجارت نے میدان میںآکر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، ایوان صنعت و تجارت کے صدر مرزا اعظم […]