کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 جیوانی/گوادر (پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر(بلوچستان) کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پی سی جی نے سمندر کے ذریعے منشیات ا سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔پی پی آئی کے مطابق جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بوٹ کا پیچھا کیا، ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کرسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران 833کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور  42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔