سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ٹیم کے پاس ٹائٹل جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں، رکی پونٹنگ

نیویارک (پی پی آئی)سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سرپرائز دینے والے کھلاڑی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم مضبوط ٹیم ہے آئی سی سی ریویو میں آسٹریلیا کے لیے بطور کپتان دو ورلڈکپ جیتنے والے سابق اسٹائلش بیٹر رکی پونٹنگ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا ہے۔رکی پونٹنگ کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی نا تجربہ کار ٹیم بہت متوازن دکھائی دے رہی ہے جس کے ٹاپ آرڈر میں ایک نوجوان بیٹر بھی شامل ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار ہے۔سابق آسٹریلین کھلاڑی کے مطابق 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے پاس اس بار اس سے بہتر کرنے اور 2009 کی طرح ٹائٹل جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔سابق کینگروز اوپنر نے کہاکہ کپتانی کچھ لوگوں پر جچتی ہے اور کچھ پر نہیں جچتی، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے بہترین کھلاڑی اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے، جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو آپ کو سب چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں، آپ کو اپنا گیم بھی دیکھنا ہوتا ہے اور اپنے لڑکوں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، تو کچھ لوگ ان چیزوں کو دوسرے لوگوں سے بہتر طریقے سے سنبھال لیتے ہیں۔رکی پونٹنگ کے مطابق اگر بابر اعظم کا ریکارڈ دیکھیں تو بطو کپتان ان کی کارکردگی نیچے آئی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔