ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک کی 3 روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست، عوامی سماعت پرسوں ہوگی

کراچی (پی پی آئی)کے الیکٹرک نے رواں سال اپریل تا جون سہ ماہی کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3.02 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 19 اکتوبر کو عوامی سماعت کے لیے درخواست منظور کر لی جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کے الیکٹرک کی ٹیرف میں اضافے کی درخواست درست ہے یا نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق     عوامی سماعت میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کمپنی کو اس کے دعوے کے مطابق ناقابل وصول بلوں کے عوض 13 ارب 20 کروڑ روپے کے ’رائٹ آف‘ کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔کے الیکٹرک کی جانب سے 3.02 روپے فی یونٹ اضافی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اپریل-جون کی طے شدہ قیمت 2.57 روپے فی یونٹ پر نظرثانی کے باعث کی گئی ہے۔یہ درخواست اس تناظر میں اہم ہے کہ نیپرا اور وفاقی حکومت پہلے ہی کے الیکٹرک صارفین کے لیے اکتوبر اور نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.46 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے چکی ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کے لیے 3.28 روپے فی یونٹ اضافے کی گزشتہ ماہ بھی منظوری دی گئی تھی جو اکتوبر سے مارچ 2024 تک وصول کیا جائے گا۔کراچی والے اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں مختلف سلیب اور کیٹیگریز کے لحاظ سے فی یونٹ 4.76 روپے سے 7.73 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں، اس کے علاوہ دسمبر سے مارچ تک اوسطاً 3.28 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں۔