کراچی(پی پی آئی) محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان نے چیف سیکریٹری سندھ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹائر ہونے والے ملازمین اور ان کی بیواؤں کو سروس کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے مذکورہ احکامات مسماۃ عائشہ خاتون کی درخواست کے ازالہ پر جاری کیے جس میں شکایت گزار کو ان کے شوہر کی موت کے چھ سال بعد ان کی سروس کے واجبات مبلغ 31,19,864/- روپے کی ادائیگی ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق شکایت گزار نے محتسب سندھ کو درخواست جمع کرائی تھی کہ ان کے شوہر محمد ابراہیم انصاری، ایگزیکٹیو انجینئر ہائی ویز ڈویژن سجاول میں بحیثیت ڈرافٹس مین ملازم تھے اور دورانِ سروس 2018ء میں انتقال کر گئے تھے اور بیوہ کو فیملی پینشن اور واجبات کی مَد میں چھ سال گزرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی اس لیے محتسب سے مداخلت کی درخواست ہے۔
Next Post
فلیٹس خریدنے سے پہلے دیکھ لیتے, عدالت کا کراچی میں 9 منزلہ عمارت گرانے کا حکم
Tue Oct 17 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے آگرا تاج میں 96 گز پر 9 منزلہ عمارت بنانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ 96 گز کے پلاٹ پرعمارت بنا کر فلیٹس فروخت بھی کر دیے گئے، عدالتی احکامات کے باوجودعمارت کھڑی کردی گئی ہے۔ پی پی آئی […]