سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں مفت علاج کی سہولت بند،حکومتی فیصلے سے عوام میں شدید اضطراب

پشاور (پی پی آئی) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے میں مفت علاج کی سہولت معطل کردی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں اب صحت کارڈ ذریعے علاج نہیں ہوگا، حکومتی فیصلے کے بعد عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، خیبرپختونخوا کی شہریوں کا کہنا ہے کہ بے پناہ مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو رہا ہے، ایسے میں ایک ہی سہولت میسر تھی لیکن بدقسمتی سے اسے بھی ختم کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سرکاری حکام نے ہیلتھ انشورنس پروگرام معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کے باعث مفت علاج کی سہولت بہت ہی مشکل سے فراہم کی جارہی تھی تاہم فی الحال اس سہولت کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے تاہم انشورنس کمپنی کو جلد ادائیگی کردی جائے گی، جس سے علاج دوبارہ شروع ہوجائے گا۔