کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کراچی کے علاقے نیپئر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ نیپئر کے علاقے میں عید گاہ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس نے تعاقب کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
Next Post
نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کروانے کی تجویز
Wed Oct 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی) ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کروانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے نظام سے سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 26 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق یکساں نظام ٹیرف سے سوئی […]