نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سابق کھلاڑیوںونود کامبلی، سارو گنگولی، اظہرالدین، نوجوت سنگھ سدھو، پربھارکر، کپیل دیو کا کہنا ہے کہپورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سے فائنل میں اس سے اس طرح کی کارکردگی کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم کسی منصوبہ بندی کے تحت گراﺅنڈ میں نہیں اتری بلکہ وہ پہلے ہی شکست خوردہ ذہن کی ساتھ میدان میں آئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس شکست کے بعد اپنی ٹیم کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ بہتر یہی ہے کہ دھونی کو کپتانی سے ہٹاکر ویرات کوہلی یا کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔
Next Post
تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
Tue Apr 8 , 2014
کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے طلباءکی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہیںنہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔طلباءکا کہنا تھا کہ پانی اور تحفظ جیسے بنےادی ضرورےات نہ ملنے کے با وجودوہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہمارے وظائف روکنے کے ذمہ داری سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر اقبال درانی ا […]
