تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے طلباءکی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہیںنہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔طلباءکا کہنا تھا کہ پانی اور تحفظ جیسے بنےادی ضرورےات نہ ملنے کے با وجودوہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہمارے وظائف روکنے کے ذمہ داری سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر اقبال درانی ا ور اے ،جی سندھ پرعائد ہوتی ہے۔اس سے پہلے بھی ہماری تنخوہیں روکی گئی تھیں جو بھر پور احتجاج کے بعد جاری کر دی گئیں ۔طلبہ نے وزےر اعلیٰ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تما م اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مطالبات پورے کرنے کی درخواست کی ۔ طلباءکا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوپی ڈیز سمیت تمام محکموںپر کام بند کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج جاری رکھےںگے۔

Next Post

پاکستان میں صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے: وائس چیئر مین ہلال احمر

Tue Apr 8 , 2014
میرپورخاص: پاکستان میں صحت کی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہے ، جیسے بہتر کرنے کیلئے ہنگاہی نوعیت کے اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انجمن ہلال احمر سندھ کے وائس چیئر مین رئیس احمد خان نے میرپورخاص یوتھ ڈیولپمنٹ ایکٹیوسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے […]